English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور؛ شہریوں کو اغوا کرکے تاوان وصولنے والا پولیس افسر گرفتار

القمر

 لاہور: شہریوں کو اغوا کرکے تاوان  وصول کرنے والے پولیس افسر کو ساتھیوں سمیت  گرفتار کرلیا گیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن نیو انارکلی پولیس  اشتیاق انور شہریوں کو اغوا کرکے ان سے تاوان وصول کرتا تھا جسے پولیس نے ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر اشتیاق نے ساتھی اہل کاروں کے ساتھ مل کر شہری احمد نواز سندھو کو اغوا کیا، اور اعلیٰ افسران کا نام  استعمال کرتے ہوئے اسے پولیس مقابلے میں مارنے کی دھمکی دی۔

بعدازاں احمد نواز سندھو کے والد اسلم سندھو سے چھ لاکھ تاوان  لے کر نوجوان کو رہا  کردیا گیا۔

اسلم سندھو کے رجوع کرنے پر شمالی چھاؤنی پولیس نے انچارج انویسٹی گیشن اشتیاق انور کو ساتھی اہل کاروں سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق  سب انسپکٹر سمیت اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے