ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وطن عزیز کو دہشت گردوں سے پاک کرکے دم لیں گے:سرفراز بگٹی 

اسلام آباد:نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے آواران میں مسلح افواج کے 2 جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز کو دہشت گردوں سے پاک کرکے دم لیں گے۔

سرفراز بگٹی نے بیان میں کہا ہے کہ جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، مسلح افواج کی جرات اور بلند حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاک فوج کے جوانواں نے 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا، مسلح افواج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، وطن عزیز کو دہشت گردوں سے پاک کرکے دم لیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں