ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی؛ تولیہ فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، سارا سامان جل کر خاکستر

  کراچی:  سائٹ سپرہائی وے پر تولیہ فیکٹری میں آگ لگ گئی ، فیکٹری میں رکھا ہوا سامان جل کر خاکستر ہوگیا، فائر بریگیڈ  نے  2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

تفصیلات کے مطابق سائٹ سپرہائی وے پر قائم تولیہ فیکٹری میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگ گئی،  دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

فیکٹری کے ملازمین نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں،  فیکٹری انتظامیہ نے فوری طور پر فائر بریگیڈ کو اطلاع دی  جس کے بعد 5 فائر ٹینڈر نے موقع پر پہنچ کر 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

فائر بریگیڈ کے مطابق ابتدائی  طور پرآگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی،  فیکٹری میں رکھا ہوا تولیہ  اور مشینیں جل گئیں۔

عینی شاہدین کے مطابق آگ کے شعلے ایک سے دو کلو میٹر سے دیکھائی دے رہے تھے،  آگ کی شدت  زیادہ تھی جس کی وجہ سے فائر بریگیڈ کا عملہ بھی دور سے آگ بجھا رہا تھا ، فیکٹری میں  آگ بجھانے والے آلات موجود نہیں تھے جس کی وجہ سے آگ پھیلتی چلی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں