ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی سے بین الصوبائی منشیات اسمگلر گرفتار، 50 لاکھ سے زائد کی آئس برآمد

  کراچی: شہر قائد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے دو کارندوں کو گرفتار کر کے پچاس لاکھ روپے مالیت کی آئس برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سکھن پولیس ایک کارروائی میں دو ملزمان کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی آئس برآمد ہوئی جس کی مالیت پچاس لاکھ روپے سے زائد بتائی جارہی ہے۔

ایس ایس پی ملیر طارق مستوئی کے خصوصی احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے سکھن تھانے کے ایس ایچ او زبیر نواز نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بدنام منشیات اسمگلر گروہ کے دو اہم کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان میں محمد رفیق بروہی ولد فضل محمد اور خالد حسین عباسی ولد نورحسین شامل ہیں-

ملزمان کو ریڑھی گوٹھ کے علاقےآئی سی ای کے قریب جیٹی سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی 745 گرام آئس برآمد کی گئی جسکی مالیت 50 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

ایس ایچ او سکھن زبیر نواز کے مطابق ملزمان نے ابتدائی طور پر انکشاف کیا ہے کہ انکا تعلق منشیات اسمگلرز کے بین الصوبائی گروہ سے ہے، ملزمان بلوچستان سے بائی روڈ آئس اور دیگر منشیات ریڑھی گوٹھ لائے تھے اور بعد ازاں لانچ کے ذریعے سمندری راستے مذکورہ آئس ضلع ٹھٹھہ، کیٹی بندر لے جانا چاہتے تھے۔

مذکورہ منشیات کیٹی بندر میں منشیات فروش گروہ کے حوالے کرکے بائی روڈ واپس بلوچستان جانے کا ارادہ رکھتے تھے کہ پولیس نے گرفتار نے گرفتار کرلیا۔

مذکوره گروه کے دیگر ساتھی منشیات افغانستان سے چمن باڈر کے راستے پاکستان لاتے تھے جو بلوچستان اور بعد ازاں سندھ سمیت دیگر صوبوں میں سیلائی کی جاتی ہے۔

ملزمان کے مطابق وہ گذشتہ دو سال سے مذکورہ گھناؤنا دھندہ کررہے تھے اور پہلی بار گرفتار ہوئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں