English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غزہ : 217 فلسطینیوں کی الشفا اسپتال کے احاطے میں اجتماعی تدفین

القمر

بیت المقدس : صہیونی فوجیوں کی جارحانہ بمباری میں الشفا اسپتال میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی اسپتال کے احاطے میں اجتماعی قبر بناکر  تدفین کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الشفا اسپتال کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی کی جارحانہ بمباری کے نتیجے میں اسپتال میں موجود 217فلسطینی شہید ہوئے تھے،  جن کو مجبوری کی حالت میں اجتماعی قبر بناکر اسپتال کے احاطے میں دفنا یا گیا۔

انہوں نے کہاکہ تدفین کرنے والے شہیدوں میں 17 شیر خوار بچے جو آئی سی یو میں زیر علاج تھے جبکہ 37 وہ  مریض بھی شامل ہیں جو ایندھن نہ  ملنے کے سبب دم توڑ گئے تھے، اسرائیل کی مسلسل بمباری کے نتیجے میں شہیدوں کی تدفین کرنا بڑا مشکل کام تھا ۔

خیال رہے کہ عالمی اداروں کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اگر اسرائیل کی بمباری کو فوری طور پر نہ روکا گیا تو عالمی وبا پھیلنے کا خدشہ ہے، فلسطینی ادارہ صحت کے مطابق الحلو اسپتال میں بھی ایندھن اور پانی ختم ہوچکا ہے، اسپتال میں پہلی بار جھلسے ہوئے مریض آرہے ہیں، اگر فوری طور پر جنگ بندی نہ کی گئی تو مزید اموات کا خدشہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے