کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف ہوائی اڈوں اور کارگو دفاتر پربڑے پیمانے پرکریک ڈاون کے دوران بیرون ملک منشیات کی اسمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔
اے این ایف کے مطابق مجموعی طور پر 8 کاروائیوں کے دوران 29 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 5 ملزمان کو گرفتارکر لیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں 2 عدد شیمپو کی بوتلوں میں چھپائی گئی400 گرام آئس برآمد کی گئی، مذکورہ پارسل راولپنڈی سےبحرین کے لئے بُک کیا گیا تھا۔
اے ایف ایف کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 79 ہیروئین بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے، ساہیوال کا رہائشی ملزم پروازنمبرجی ایف 676کے ذریعے بحرین روانہ ہورہاتھا،علامہ اقبال ائیرپورٹ پر ایک اورکارروائی کے دوران پروازنمبرکیوآر621کے ذریعے قطرجانے والے بہاولنگرکے رہائشی ملزم کے ٹرالی بیگ سے 1کلو532گرام آئس برآمد کی گئی۔
اے این ایف کے مطابق سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافر کے ٹرالی بیگ میں چھپائی گئی 2 کلو 300 گرام آئس تحویل میں لی گئی، سرگودھا کا رہائشی ملزم پروازنمبر جی ایف769کے ذریعے بحرین روانہ ہورہا تھا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق محمدی چوک حیدرآباد پرسجاول کےرہائشی ملزم سے10کلوگرام ہیرون جبکہ علی مسجد طورخم ک قریب ٹرک کے خفیہ خانون سے10کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی،ملزم غیرملکی(افغانی)منشیات خیبرسے پنجاب اسمگل کررہاتھا،ترجمان کے مطابق زخہ خیلہ خیبرکے غیرآباد علاقے سے اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 5کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔
