English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چیف جسٹس  نے نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی ازسر نو تشکیل دے دی

القمر

 اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان نے نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی از سر نو تشکیل دے دی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی کی تشکیل نو کا مقصد عدلیہ کی کارکردگی میں بہتری لانا ہے۔  نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی کے سربراہ جسٹس منصور علی شاہ ہونگے جبکہ جسٹس محمد علی مظہر، ہائیکورٹ اور شرعی عدالت کا ایک ایک جج بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

اعلامیہ کے مطابق کمیٹی عدالتی کارروائی اور عدالتی ریکارڈ کو ڈیجیٹلائیز کرنے کیلئے کام کرے گی۔ انصاف کے حصول میں بہتری لانے اور کیس منیجمنٹ سسٹم کی بہتری کیلئے موبائل ایپلیکیشن متعارف کرائےجائیں گے۔ نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی ریسرچ اور قانونی عمل میں خودکاری لانے کیلئے منصوعی زہانت کی ٹیکنالوجی متعارف کرائے گی۔

نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی ہے۔ نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے چیئرمین چیف جسٹس ن قاضی فائز عیسیٰ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے