ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور میں ایک ہفتے کیلیے دفعہ 144 نافذ

 پشاور: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کردی۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ دفعہ 144 کا نفاذ 7 روز کیلیے کیا گیا ہے۔

دفعہ 144 کے تحت ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر جلسے، جلوس، مظاہروں اور پانچ افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی ہوگی جبکہ شہر بھر میں اسلحہ کی نمائش، کالے شیشے والی گاڑیوں، ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ دفعہ 144 کا اطلاق شروع ہوگیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں