ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں 2 اہلکار شہید

راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے جنرل علاقے رزمک میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دیسی ساختہ بم (آئی ڈی ای) دھماکے کے نتیجے میں دو سپاہی لانس نائیک احسان بادشاہ اور لانس نائیک ساجد حسین شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے جبکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں