ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

موبائل ایپ سے قرض لینے والے شہری کو بیٹی کی تصاویر پر بلیک میل کرنے والے ملزمان گرفتار

 کوئٹہ: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے کارروائی کرتے ہوئے جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

ایف آئی اے کے کراچی میں واقع ہیڈ کوارٹرز سے جاری بیان میں ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان کی شناخت ملک شارق اور ثاقب عباس کے ناموں سے ہوئی جنہیں کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمان نے لون ایپ کی آڑ میں شہری کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی، مطلوبہ رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں متاثرہ کی بیٹی کی تصاویر و ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکیاں دیں۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 2 عدد موبائل فونز برآمد ہوئے جن میں شکایت کنندہ کی بیٹی کی قابل اعتراض تصاویر و ویڈیوز موجود تھیں۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں