ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور؛ سرغنہ سمیت اسد ڈکیت گینگ کے پانچ ارکان گرفتار

 لاہور:  پولیس نے سرغنہ سمیت اسد ڈکیت گینگ  کے  پانچ ارکان کو گرفتار کرلیا۔ 

ایس پی  اقبال ٹاؤن احمد زنیرچیمہ کے مطابق  مسلم ٹاؤن پولیس نے ڈکیت گروہ کے  سرغنہ اسد کے علاوہ  محسن، زاہد، عامر اور نواز کو گرفتار کیا۔

احمد زنیر چیمہ  کا کہنا ہے کہ  ملزمان ڈکیتی، راہزنی اور چھینا جھپٹی کی وارداتیں کرتے تھے۔

ملزمان کے قبضے سے تین پستول اور گولیاں، موٹرسائیکل اور دو لاکھ روپے سے زائد کی نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔

ایس پی اقبال ٹاؤن کے مطابق ملزمان نے حالیہ متعدد وارداتوں کا بھی انکشاف کیا  ہے، ان کے خلاف مقدمات بھی درج ہیں، ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں