English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میری اور بشریٰ بی بی کے درمیان ہونے والی گفتگو لیک کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے،لطیف کھوسہ

القمر

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین  اور سابق وزیراعظم کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ میری اور بشریٰ بی بی کے درمیان ہونے والی گفتگو لیک کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بشریٰ بی بی کی چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں سے متعلق لیک ہونے والی مبینہ آڈیو کے حوالے سے رد عمل دیا۔

 انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی اور میرے درمیان گفتگو ذاتی تھی جو لیک کی گئی۔ لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ گفتگو کلائنٹ اور وکیل کے درمیان تھی، جنہوں نے گفتگو لیک کی انہیں شرم آنی چاہیے۔

 یہ ذاتی گفتگو اور کالز لیک کون کرتا ہے؟۔انہوں نے کہا کہ جسٹس بابر ستار نے آرڈر دیا کہ کون آڈیو لیک کر رہا ہے۔ وہ لوگ آکر عدالت کو بتائیں جو ذاتی نوعیت کی آڈیو لیک کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے