English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

درہ خنجراب کو 5 ماہ کے لیے بند کردیا گیا

القمر

 اسلام آباد: پاکستان اور چین کے درمیان اہم تجارتی راہ گزر درہ خنجراب کو 5 ماہ کے لیے بند کردیا گیا۔ 

خنجراب ٹاپ پر برفباری کے باعث سرحد 30نومبر کو بند کر دی جاتی  ہے جسے یکم اپریل کو کھولا جاتا ہے۔

درہ خنجراب کے ذریعے آخری  روز 40 سے زائد کنٹینرز پاکستان پہنچے،  سرحد کی بندش کے موقع پر سابق ممبر گلگت بلتستان اسمبلی جاوید حسین، اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر اے جے انٹرنیشنل کارگو چائینا ٹو پاکستان خرم ظفر نے پاکستان آنے والے کنٹینرز کا استقبال کیا۔

اس موقع پر صدر ہنزہ چیمبر دولت کریم بھی ہمراہ تھے۔

درہ خنجراب سرحد بارڈر پروٹوکول ایگریمنٹ کے تحت ہر سال نومبر کے اختتام پر بند  کردیا جاتا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے