English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عارضی جنگ بندی کا اختتام: اسرائیل نے غزہ پر حملے شروع کردیے

القمر

غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان 7 روزہ جنگ بندی ختم ہو گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں 7 روزہ جنگ بندی ختم ہونے کے بعد شمالی غزہ میں دھماکوں اور فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ جمعے کی صبح غزہ سے ایک راکٹ فائر کیا گیا تھا جسے اسرائیلی فوج نے ٹریس کیا جب کہ راکٹ حملے کے بعد علاقے میں سائرن بھی بجائے گئے۔

اسرائیلی فوج نے جمعے کے روز ایک بیان میں کہا کہ ہم نے غزہ کی پٹی میں حماس کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، جب کہ اسرائیل نے مزاحمتی گروپ پر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیلی علاقے میں فائرنگ کا الزام لگایا ہے۔

تاہم اسرائیلی الزام پر حماس کی جانب سے فوری طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی 24 نومبر کو شروع ہوئی تھی جس میں دو بار توسیع کی گئی تھی اور یہ جنگ بندی جمعہ کی صبح بغیر کسی توسیع کے ختم ہو گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے