English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 13 اشیائے ضروریہ مہنگی

القمر

 اسلام آباد: وفاقی ادارۂ شماریات کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح کم ہونے کے باوجود ایک ہفتے کے دوران 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارۂ شماریات نے مہنگائی کے اعداد و شمار کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.23فیصد کمی ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح ابھی بھی41.05فیصد ہے۔

ادارۂ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملک میں 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، چودہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 24 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے