English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں اغواء برائے تاوان میں ملوث 3 پولیس اہلکار گرفتار

القمر

  کراچی: اسٹیل ٹاؤن پولیس نے اغواء برائے تاوان میں ملوث تین پولیس اہلکار گرفتار کرلیے۔

تینوں پولیس اہلکاروں نے تاجر کو اغواء کرکے تاوان طلب کیا تھا۔ گرفتار پولیس اہلکاروں میں رفیق ، سرفراز اور یونس شامل ہیں۔ تینوں پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں تیزی سے بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز کے واقعات میں پولیس افسران کی ملی بھگت پر گہری تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔

شہر میں ڈکیتی کے متعدد واقعات میں پولیس اہلکار ملوث پائے گئے ہیں۔ پولیس کے محکمے میں کالی بھیڑیں شامل ہوگئی ہیں جو سسٹم پر بد نما داغ بن گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے