ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں سپاہی شہید،آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران پاک فوج کے سپاہی نے جام شہادت نوش کرلیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 26 سالہ سپاہی احمد علی سکنہ چار سدہ نے شہادت کو گلے لگایا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کے خاتمے کیلیے آپریشن جاری ہے اور سیکیورٹی فورسزدہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہمارے بہادر سپاہیوں کی شہادتیں ہمارےعزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں