ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ

  کراچی: شہر میں جمعہ کو رواں سیزن کی اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی، صبح کے وقت کم سے کم پارہ 13.5 ڈگری ریکارڈ ہوا، جناح ٹرمینل پر درجہ حرارت 11.8 ڈگری رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سرکاری ڈیٹا مرتب کرنے کے حامل ویدر اسٹیشن پر جمعہ کی صبح شہر کا کم سے کم پارہ 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جب کہ جناح ٹرمینل پر پارہ مزید کمی سے 11.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق آج (ہفتہ)/ اتوار کو کم سے کم پارہ 12 ڈگری تک گرسکتا ہے، آئندہ چند روز کے دوران دن کے وقت موسم خشک اور رات میں خنک اور سرد ریکارڈ ہوسکتا ہے، آج صبح شہر کی فضاوں پر ہلکی دھند چھانے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں حدنگاہ متاثر ہوسکتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں