باجوڑ: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں خیبرپختونخوا پولیس نے اغوا کرنے کی کوشش کی مگر وہ بچ کر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر شیر افضل مروت نے اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ میں باجوڑ میں ہفتے کو ہونے والے کنونشن کیلیے جارہا تھا تو چکدرہ کے قریب گل آباد میں داخل ہوتے ہی پولیس کی بھاری نفری جس میں 300 سے زائد اہلکار تھے، نے مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے بتایا کہ ہمارے (پی ٹی آئی) کے کارکنان نے سڑک بلاک کی جس کے بعد میں وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔
افضل مروت نے کہا کہ ’میں ایک بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ باجوڑ میں ورکرز کنونشن کی قیادت سے مجھے کوئی نہیں روک سکتا، خوف کے پیچھے ہی فتح ہے‘۔ انہوں نے کارکنان اور عوام سے ورکرز کنونشن میں بڑی تعداد میں شرکت کی اپیل بھی کی اور کہا کہ آپ سب ملکر پیغام دے دیں کہ ہم کسی صورت بھی سرینڈر نہیں کریں گے، ہم پاکستان کی بہتری کیلیے کوششیں جاری رکھیں گے اور کسی صورت بھی شکست کو تسلیم نہیں کریں گے۔
I managed to escape the attempt of DIR police to abduct me with the heavy duty 300 policemen trying to ABDUCT me, while I was entering Gulabaad near Chakdarrabon my way for tomorrow’s conventionin Bajour. Our workers blocked the road to make it possible for me to escape the…
— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) December 8, 2023
قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان کے وکیل اور پارٹی کے سینئر نائب صدر کو باجوڑ جاتے ہوئے پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، جس کے بعد کارکنان نے چکدرہ کے مقام پر احتجاج شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق صوابی میں گزشتہ ہفتے کو ہونے والے ورکرز کنونشن کے بعد شیر افضل مروت اور پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف مقامی انتظامیہ کی جانب ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ جس میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی سمیت 21 الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ پولیس نے اس مقدمے میں شیر افضل مروت کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تاہم حفاظتی ضمانت دیکھنے کے بعد انہیں جانے کی اجازت دے دی گئی۔ اس سے قبل خیبرپختوںخوا پولیس نے شیر افضل مروت کو گرفتار کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں کچھ دیر روکنے کے بعد جانے کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس نے شیر افضل مروت کو کنونشن میں شرکت سے روکتے ہوئے واپس جانے کی ہدایت کی ہے۔
BREAKING NEWS BY SHER AFZAL MARWAT TEAM:
Sher Afzal Marwat has been shifted to a safe place. He will participate in Bajour Convention tomorrow DEFINITELY!. All the PTI workers and Imran Tigers are urged to participate to make the convention successful. Freedom is never given… — Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) December 8, 2023
دریں اثنا شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا ہے کہ محفوظ مقام پر ہوں کل باجوڑ کنونشن سے خطاب کروں گا۔ بعد ازاں باجوڑ پہنچنے کے بعد انہوں نے کارکنان کے نام بھی ویڈیو پیغام جاری کیا۔
شیر افضل کا ویڈیو پیغام pic.twitter.com/lfLxgk3Vsc
— Arslan Baloch (@balochi5252) December 8, 2023