ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور؛ بھتہ خور نیٹ ورک کی رکن خاتون گرفتار

 پشاور: سی ٹی  ڈی پولیس نے کوہاٹ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خور گروپ کی رکن خاتون کو گرفتار کرلیا۔ 

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق بھتہ خور خاتون کی شناخت مریم بی بی کے نام سے ہوئی ہے جو اپنے بھتہ خور والد اور اس کے نیٹ ورک کو سہولت فراہم کررہی تھی۔

ملزمہ مریم افغان نیٹ ورک فون نمبروں سے رابطہ کالز میں ملوث تھی،اس نے دو کاروباری شخصیات کو بھتے کی کالز بھی کی تھیں اور بھیس بدل کر ایک مقام پر بھتے کا  خط بھی پھینکا تھا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمہ کے والد اور نیٹ ورک کی گرفتاری کے لیے مہمند اور پشاور میں کارروائی کی جارہی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں