English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئندہ حکومت لاڈلے نہ سپرلاڈلے بلکہ عوام کی ہوگی، سراج الحق

القمر

 پشاور: امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ آئندہ حکومت لاڈلے نہ سپرلاڈلے کی ہوگی۔

پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کوخوشحال دیکھنےوالےیہاں جمع ہیں، نوجوان جہالت اورسفارش کیخلاف ہیں، آئندہ حکومت لاڈلوں اورسپرلاڈلوں کی بنیادپرنہیں بنےگی، بلکہ صرف عوام کے ووٹوں پربنےگی۔

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ آج اس ملک میں دو خاندانوں کی اجارداری ہے ان دو خاندانوں نے کرپشن کو عام کیا، یہاں ایک شہزادہ پھر رہا ہے اور کہہ رہا ہے مجھے وزیراعظم بناؤ میں سندھ کی طرح ترقی دلاؤں گا۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک نےاسرائیل کاساتھ دیا، یہ سوشل میڈیا کی طاقت تھی کہ فرانسیسی حکومت آج جنگ بندی کامطالبہ کررہی ہے، نوجوان سوشل میڈیا کو بہتری کے لیے استعمال کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے