English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنوبی کوریا میں نئی بھرتیوں کیخلاف ڈاکٹروں کا احتجاج، 6 ہزار مستعفی

القمر

سیئول: جنوبی کوریا میں ہزاروں ڈاکٹرز نے نئے ڈاکٹرز کی بھرتیوں کے خلاف ہڑتال کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے احتجاجی ڈاکٹرز کا مطالبہ ہے کہ نئے ڈاکٹرز بھرتی کرنے کے بجائے پہلے سے کام کرنے والے ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافہ کرکے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی پالیسی کے خلاف احتجاجا 6 ہزار سے زائد ڈاکٹروں نے استعفی دے دیا ہے۔ دوسری جانب حکومت نے ہڑتال کرنے والے ڈاکٹرز کو فوری طور پر ملازمت پر آنے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکم نہ ماننے والے ڈاکٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا میں 90 فیصد اسپتال پرائیوٹ ہیں جن کا علاج مہنگا ہے۔ مریضوں کے مقابلے میں ڈاکٹرز کی تعداد کم ہے اور ہرایک ہزار مریضوں کے لیے 2 ڈاکٹرز دستیاب ہیں۔ اس کے باوجود ڈاکٹرز نئی بھرتیوں کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں۔

The post جنوبی کوریا میں نئی بھرتیوں کیخلاف ڈاکٹروں کا احتجاج، 6 ہزار مستعفی appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے