English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا ویٹو کے استعمال کی وضاحت کرے، اقوام متحدہ

القمر

نیویارک:اقوام متحدہ کے ترجمان نے غزہ میں فوری انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی قرارداد ویٹوکرنے  والے  ملک امریکا سے  “ویٹو کے استعمال کی وضاحت طلب کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ  کے ترجمان اسٹیفن دوجارچ نے کہا ہے کہ  غزہ میں فوری انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والی الجزائر کی مسودہ  قرارداد  کو امریکا کی جانب سے ویٹو کرنے کے بعد اسے “ویٹو کے استعمال کی وضاحت کرنی چاہیے۔

الجزائر کی طرف سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کردہ مسودہ قرارداد، “غزہ میں فوری جنگ بندی کی درخواست، شہریوں کے خلاف ہر قسم کے حملوں کی مذمت اور جبری نقل مکانی کی مخالفت” کے لیے رائے دہی کی گئی۔

15 رکنی  اقوام متحدہ کی کونسل  میں امریکا  کی طرف سے ویٹو کردہ  مسودہ قرار داد کے لیے  برطانیہ نے “غیر جانبداری”  جبکہ  13 ممالک نے مثبت میں ووٹ ڈالا ہے۔

خیال رہے کہ امریکا نے 16، 18، 25 اکتوبر اور 8 دسمبر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی غزہ سے متعلق قراردادوں کے مسودے کو ویٹو کر دیا تھا۔

The post امریکا ویٹو کے استعمال کی وضاحت کرے، اقوام متحدہ appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے