ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی دہشتگردی میں شہید امداد کے منتظر فلسطینیوں کی تعداد 100 سے متجاوز

مقبوضہ بیت المقدس: امداد کے انتظار میں موجود فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ میں شہید ہونےو الوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق صہیونی ریاست کے ہاتھوں پہلے سے محصور اور بمباری میں تباہ حال غزہ میں امداد کے منتظر میدان میں موجود فلسطینی خواتین و بچوں پر قابض فوج نے اندھا دھند گولیاں برسا دیں، جس میں 104 افراد شہید اور 760 زخمی ہو گئے۔

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے تصدیق کردی گئی ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کے شمالی علاقے میں امدادی سامان کے لیے منتظر میدان میں کھڑے فلسطینیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ ترجمان وزارت صحت اشرف القدرہ کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 104 فلسطینی شہید اور 760 زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

قابض فوج کی جارحیت میں زخمی ہونے والوں میں سے بیشتر کی حالت تشویش ناک ہے، جس کی وجہ سے طبی حکام شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کررہے ہیں۔

عرب میڈیا میں بھی رپورٹ کیا گیا ہے کہ امداد لینے کے لیے ٹرک کے قریب جانے والے فلسطینیوں کو اسرائیلی فوجیوں نے براہ راست گولیاں ماریں۔

The post اسرائیلی دہشتگردی میں شہید امداد کے منتظر فلسطینیوں کی تعداد 100 سے متجاوز appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں