پشاور: خیبرپختونخوا (کے پی) کے مختلف علاقوں میں بارش سے متعلقہ واقعات میں آٹھ بچوں سمیت کم از کم 10 افراد جاں بحق اور بارہ زخمی ہو گئے۔
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے آج جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پشاور، نوشہرہ، باجوڑ، شانگلہ، مانسہرہ، بنوں، مہمند، مردان اور شمالی وزیرستان میں عمارتیں گرنے سے تین مکانات مکمل طور پر جبکہ چوبیس کو جزوی نقصان پہنچا۔
PDMA کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر چوبیس گھنٹے مکمل طور پر کام کر رہا ہے اور لوگ ہیلپ لائن 1700 پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع دے سکتے ہیں۔
پشاور، نوشہرہ، شانگلہ، بنو اور باجوڑ میں بارش اور تیز آندھی سے کئی مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔
گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے حالیہ بارشوں میں جانی و مالی نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے صوبے میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے حکام سے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

