English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ججز کے الزامات: سابق جج تصدق جیلانی ایک رکنی کمیشن کے سربراہ مقرر

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر انکوائری کمیشن قائم کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی انکوائری کمیشن کے سربراہ ہوں گے جس کی وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔ انکوائری کمیشن میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے الزامات کی تحقیقات کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی پر مشتمل ایک رکنی کمیشن اس معاملے کی تحقیقات کرے گا۔

اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مختلف امور زیر بحث آئے۔اجلاس میں اٹارنی جنرل کو بھی وفاقی کابینہ میں خصوصی طور پرمدعوکیا گیا، قانونی ٹیم کوتصدق جیلانی سےرابطہ کرنےکی ذمہ داری سونپ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق انکوائری کمیشن اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے الزامات کی انکوائری کرے گا اور 60 روز میں اپنی رپورٹ جمع کروائے گا۔ انکوائری کمیشن کے ٹرمزآف ریفرنس اٹارنی جنرل اور وزیر قانون تشکیل دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے