English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی

القمر

ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.09 فیصد کی معمولی کمی ہوئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 29.41 فیصد پر آگئی۔ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ایک ہفتے میں 4 اشیائے ضروریہ مہنگی اور 18 کی قیمتوں میں کمی ہوئی، جبکہ حالیہ ہفتے 29 اشیا کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

حالیہ ہفتے برائلر مرغی 21 روپے 8 پیسے فی کلو اور انڈے 4 روپے 45 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔حالیہ ہفتے ٹماٹر 12 روپے 69 پیسے، آٹے کا تھیلا 103 روپے 85 پیسے، لہسن 15 روپے 53 پیسے، پیاز 3 روپے 53 پیسے، دال چنا ایک روپے 48 پیسے اور چینی 71 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔اسی طرح ایک ہفتے میں دال مسور، باسمتی چاول، دال مونگ، دال ماش سستی ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے