اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی نے عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ عمر ایوب خان کو اپوزیشن لیڈر ڈکلیئر کر دیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے عمر ایوب خان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، اپوزیشن لیڈر کے لیے نامزد امیدوار عمر ایوب نے اسپیکر سے ملاقات کی۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نوٹیفکیشن اجراء کے بعد چیمبر میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
