English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کو بھی مشکوک خط موصول

القمر

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کو بھی مشکوک خط موصول ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس علی باقر نجفی کو بھی مشکوک خط ملنے کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے ان ججز کی تعداد جنہیں مشکوک خط موصول ہوئے 6 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: چیف جسٹس، وزیراعظم اور مریم نواز کے نام بھیجے گئے چار خطوط برآمد

جسٹس علی باقر نجفی کو ملنے والے مشکوک خط کو سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا گیا ہے۔ اس قبل سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کو بھی مشکوک خط ملے چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: ججز کو ملنے والے دھمکی آمیز خطوط کی تحقیقات کرائیں گے، وزیراعظم

چیف جسٹس قاضی فائر عیسیٰ ، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھی مشکوک خط موصول ہوئے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے مشکوک خطوط کے معاملے کو سنجیدہ مسئلہ قرار دیتے ہوئے تحقیقات کروانے کا اعلان کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے