English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دو دہشت گرد ہلاک

القمر

پنجگور: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرکے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 5 اور 6 اپریل کی درمیانی شب کو سیکیورٹی فورسز نے ضلع پنجگور میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گرد اسد حسرت سمیت 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا اور ان سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد کا ذخیرہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ مارے گئے دہشت گرد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے