ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم سعودی عرب پہنچ گئے، ولی عہد کو دورۂ پاکستان کی دعوت دینگے

acquitted

اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف 3 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، اس دوران وہ سعودی ولی عہد کو دورۂ پاکستان کی دعوت بھی دیں گے۔

وزیراعظم قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کی پرواز پی کے 859 کے بوئنگ 777 کے ذریعے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر دفاع خواجہ آصف اور دیگر اعلیٰ حکام سمیت 31 افراد پر مبنی وفد کے ہمراہ مدینہ منورہ پہنچے جہاں وہ آج رات قیام کریں گے۔

وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد شہباز شریف کا یہ پہلا غیر ملکی سرکاری دورہ ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان کے مطابق وزیراعظم 6 تا 8 اپریل سعودی عرب میں وفد کے ہمراہ قیام کریں گے، اس دوران وہ عمدہ ادائیگی کے علاوہ مسجد نبوی میں نماز ادا کریں گے۔

وزیراعظم کی اس دورے کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات بھی متوقع ہے، جس میں شہباز شریف انہیں دورۂ پاکستان کی دعوت دیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں