اسلام آباد: سینیٹ کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا۔پریزائیڈنگ آفیسر اسحاق ڈار نے ان سے حلف لیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی ، یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ارکان نے حلف لیا۔ سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب بھی آج ہوگا۔
پی ٹی آئی نے سینیٹ کے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کا بائیکاٹ کرنےکا اعلان کر رکھا ہے۔حلف برداری کے وقت پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرقا سہروردی نے ایوان میں شدید احتجاج کیا۔
