English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک بھر میں عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

اسلام آباد: ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، صوبائی دارالحکومتوں میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے، جس میں پاکستان، امت مسلمہ، مسلم کی ترقی و خوش حالی اور سلامتی سمیت فلسطین و کشمیر کی آزادی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور افواج پاکستان کے سربراہان کی جانب سے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ خوشی کے اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھی نہیں بھولنا چاہیے۔ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری غزہ میں فوری امن اور امداد کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہاکہ عید معاشی طور پر کمزور بہن بھائیوں کو ان کی خوشیاں دوبالا کرنے میں مدد کرنے کا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ صاحبِ ثروت افراد ضرورت مندوں کو خوشیوں میں شامل کریں اور ملک کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے بیٹوں کو خراجِ عقیدت۔

دریں اثنا آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، سروسز چیفس نے قوم کو عید کی مبارک باد دی ہے۔ مسلح افواج نے عید کے پرمسرت موقع پر قوم کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سپاہی کیلئے عید کا اصل جوہر فرنٹ لائن پر قوم کی حفاظت میں مضمر ہے، اللہ تعالیٰ وطن پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے، امن اور خوشحالی لائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے