English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیرِاعظم کو کویتی ہم منصب کا فون، پاکستان کیساتھ تعاون کے مزید فروغ کی خواہش کا اظہار

 

اسلام آباد: وزیرِاعظم شہبازشریف کو کویت کے وزیراعظم نے فون کر کے عیدالفطر کی مبارکباد دی۔

کویتی وزیراعظم شیخ محمد صباح السالم الصباح نے پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے انتخاب کے موقع پر کویت کی جانب سے تہنیتی پیغام کا ذکر کرتے ہوئے کویتی وزیرِ اعظم کو شکریہ کا پیغام دیا۔

کویتی وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ تعاون کے مزید فروغ کی خواہش کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کویت کے عوام کی سلامتی اور خوشحالی کی دعا بھی کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور کویت کے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی مفید شراکت داری میں بدلنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے