ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یہود دشمنی اور مسلم مخالفت دنیا بھر میں بڑھتی جا رہی ہے: امریکا

واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین تنازع کی وجہ سے دنیا بھر میں نفرتیں پھیل رہی ہیں جو تشویش کی بات ہے ، یہود دشنی اور مسلم مخالفت امریکا سمیت دنیا بھر میں بڑھ رہی ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکا اس کے بارے میں فکر مند ہے ، امریکا اس تنازع کو جلد از جلد ختم کرنے اور ایک پائیدار حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہے کیونکہ یہ مسلمانوں، یہودیوں اور مسیحیوں، اسرائیلیوں اور خطے کے دیگر ممالک کے مفاد میں ہے۔  فلسطین کے ساتھ مفاہمت کے لیے راہ نکالنا خود اسرائیل کی سلامتی کے لیے ضروری ہے۔ ہم نے بدقسمتی سے یہودیوں کے خلاف دشمنی میں اضافہ دیکھا ہے، ہم نے مسلم مخالف جذبات میں بھی اضافہ دیکھا۔

ترجمان نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازع کا دو ریاستی حل بظاہر مشکل نظر آتا ہے لیکن آگے بڑھنے کا اس کے سوا کوئی راستہ دکھائی نہیں دیتا ، اس تنازع میں کسی فریق کو غیر انسانی سلوک روا رکھنے کا لائسنس حاصل نہیں، سب سے بھیانک چیز ہےکہ دونوں جانب سے غیرانسانی سلوک روا رکھا جارہا ہے،

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں