English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان آٹومینوفیکچرز ایسوسی ایشن کا وزیر صنعت رانا تنویر کے نام خط

القمر

پاکستان آٹومینوفیکچرز ایسوسی ایشن کا وزیر صنعت رانا تنویر کے نام خط لکھا ہے، خط میں لکھا گیا ہے کہ پاکستان کے مقامی آٹو مینوفیکچرز کے ٹیکسزامپورٹڈ گاڑیوں سے زیادہ ہیں،امپورٹڈ گاڑیوں پر ٹیکسز اور ڈیوٹی کم کرنے کے لیے 2 نوٹیفیکیشن جاری ہوئے،امپورٹڈ گاڑیوں پر ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی ختم کردی گئی، امپورٹڈ گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کردی گئی،خط میں مزید کہا گیا ہے کہ امپورٹڈ گاڑیوں پر ٹیکسز اور ڈیوٹی کم ہونے سے مقامی صنعت تباہ ہو رہی ہے، مقامی کارساز کمپنیاں صرف 30 فیصد گنجائش پر پلانٹ چلانے پر مجبور، استعمال شدہ گاڑیوں کی امپورٹ 641فیصد بڑھ گئی، رواں مالی سال 25 ہزار 98 سے زائد استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کی گئیں،مالی سال 2022-23کے اسی عرصہ میں صرف 3386 گاڑیاں درآمد کی گئی تھیں۔

اکانومی اور چھوٹی گاڑیوں کی درآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا، چھوٹی اور اکانومی کٹیگری میں 10 ہزار 139 گاڑیاں درآمد کی گئیں، دیگر کٹیگریز اور لگژری گاڑیوں کی درآمد میں بھی 788 نمایاں اضافہ ہوا، دیگر کٹیگریز اور لگژری گاڑیوں کی درآمدات 14 ہزار 860یونٹس رہی، گزشتہ سال دیگر کٹیگریز اور لگژری گاڑیوں کی امپورٹس 1692 یونٹس تھی، وفاقی بجٹ میں 1800 سی سی تک کی گاڑیوں کی درآمد پر ریگولیٹری کے خاتمہ کی وجہ درآمدات میں اضافہ ہوا، امپورٹڈ گاڑیوں میں اضافہ کی وجہ سے پرزہ جات بنانے والی مقامی صنعت کو 36 ارب روپے کا نقصان ہوا،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے