ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور؛ خرچہ مانگنے پر شوہر کے مبینہ چھریوں کے وار سے تین بچوں کی ماں زخمی

 لاہور: رائیونڈ کے علاقہ بستی امین پورہ کی رہائشی تین بچوں کی ماں کو  شوہر نے مبینہ طور پر خرچہ مانگنے پر چھریوں کے وار کرکے زخمی کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خاتون کی انگلیوں گردن اور پیٹ پر چھری لگی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئیں تاہم 15 کی کال پر متعلقہ تھانہ رائیونڈ سٹی نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے متعلقہ ہسپتال  منتقل کیا جہاں پر خاتون کا میڈیکل کروا کر پولیس کی جانب سے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔

ایس ایچ او رائیونڈ تیمور عباس نے کہا کہ خواتین اور بچوں پر تشدد کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں