English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روڈ ایکسیڈنٹ میں پنکج ترپاٹھی کے بہنوئی کی موت، بہن کی حالت تشویشناک

القمر

جھارکھنڈ: بھارتی اداکار پنکج ترپاٹھی کو بڑے صدمے کا سامنا ہے، ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں ان کے بہنوئی کی موت ہوگئی جبکہ ان کی بہن کی حالت تشویش ناک ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ خوفناک حادثہ جھارکھنڈ میں جی ٹی روڈ پر دوپہر چار بجے کے قریب پیش آیا۔

اداکار کی بہن اور اس کا شوہر بہار سے ویسٹ بنگال جارہے تھے، ان سے گاڑی کا کنٹرول چھوٹ گیا اور وہ روڈ ڈیوائڈر سے جا ٹکرائے۔

اداکار کے بہنوئی اور بہن کو اسپتال پہنچایا گیا لیکن ان کے بہنوئی راجیش تیواری جانبر نہ ہوسکے جبکہ ان کی بہت سریتا کی حالت تشویشناک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے