وادی میں سردی کی شدت میں اضافہ، شوپیاں منفی 0.9 ڈگری کے ساتھ سرد ترین مقام قرار

لیہہ میں پارہ منفی 4.2 ڈگری تک گر گیا، سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری ریکارڈ

سری نگر/وادی کشمیر میں سردی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور شوپیاں میں رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی، جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.9 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔ ادھر لداخ کے لیہہ میں منفی 4.2 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، جو جموں و کشمیر اور لداخ میں سب سے کم رہا۔درجہ حرارت کے اعداد و شمار کے مطابق پلوامہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جبکہ پہلگام میں صفر ڈگری اور کوکرناگ میں 0.2 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔
سرینگر اور قاضی گنڈ دونوں مقامات پر کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ ہوا، جبکہ کپواڑہ میں 1.5 اور گلمرگ میں 1.2 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔سرینگر ایئرپورٹ پر درجہ حرارت 0.8 ڈگری سیلسیس رہا، جبکہ سونہ مرگ میں 0.6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ بڈگام اور کونبیل پامپور میں یکساں طور پر 1.1 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت درج ہوا۔ بارہمولہ میں 3.7 اور کولگام میں 3.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
جموں صوبے میں جموں ایئرپورٹ پر کم سے کم درجہ حرارت 15.3 ڈگری سیلسیس رہا، جبکہ کٹھوعہ میں 15.2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ جموں شہر اور کٹرا دونوں مقامات پر درجہ حرارت 14 ڈگری سیلسیس درج ہوا۔بھدرواہ میں 4.8 ڈگری، بانہال میں 6.7 ڈگری، راجوری میں 7.2 ڈگری اور کشتواڑ میں 8.8 ڈگری سیلسیس کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
ادھر لداخ میں بھی سردی کی شدت برقرار ہے، جہاں لیہہ میں منفی 4.2 ڈگری سیلسیس کے ساتھ سب سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ کرگل میں منفی 1.4 ڈگری جبکہ وادیٔ نوبرا میں منفی 0.9 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت درج کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں