اسلام آباد: ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی 3 روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے، دونوں رہنماؤں کی جانب سے ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا،
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا استقبال وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ نے کیا۔ ایرانی صدر کے ہمراہ ان کی اہلیہ اور اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہے۔ ایرانی وفد میں وزیرِ خارجہ، کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ حکام کے علاوہ بڑا تجارتی وفد بھی شامل ہے۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان آٹھ شعبہ جات میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کردیے گئے۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم آپ کے اس دورے کا خیرمقدم کرتی ہے۔
ایران کے صدر ابراہیم وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا، انہیں وزر اعظم ہاؤس میں پاک فوج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کریں گے۔ ایران اور پاکستانی حکام کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے ، تجارت، رابطے، توانائی اور زراعت سے متعلق امور پر بات چیت کی جائے گی۔ ایرانی صدر کے دورہ کے دوران 7 سے 8 ایم او یوز پر دستخط ہونے کا امکان ہے،
ابراہیم رئیسی کراچی اور لاہور کا بھی دورہ کریں گے جہاں وہ صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ یرانی صدر کی اہلیہ نمل یونیورسٹی اور قائداعظم یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کریں گی۔

