English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سلمان خان نے فلم میں کام دے کر زندگی بدل دی، زرین خان

القمر

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ زرین خان نے کہا ہے کہ انہیں بالی وڈ میں سلمان خان لائے اور اگر وہ نہ ہوتے تو وہ کبھی بھی انڈسٹری کا حصہ نہیں بن سکتی تھیں۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا کہ وہ بالی وڈ میں کام کریں گی، وہ سلمان خان سے ایک مداح کی طرح ملیں اور ان کی زندگی بدل گئی۔

زرین خان نے مزید کہا کہ دبنگ خان کے ساتھ کام کرنا ایک خواب کی طرح تھا اور نہیں یقین ہی نہیں آتا تھا کہ وہ سلمان خان کے ساتھ فلم کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ کو 2010 میں فلم ’ویر’ سے شہرت ملی اور آخری مرتبہ وہ 2021 میں فلم ’ہم بھی اکیلے تم بھی اکیلے‘ میں نظر آئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے