English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نازش جہانگیر نے بابراعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں کو اپنا ’’بھائی‘‘ قرار دیدیا

بابر کے مداحوں نے گزشتہ روز اداکارہ کو سوشل میڈیا پر شدید ٹرول کیا تھا  (فوٹو: ایکسپریس ویب) بابر کے مداحوں نے گزشتہ روز اداکارہ کو سوشل میڈیا پر شدید ٹرول کیا تھا  (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے فینز کی جانب سے انکی شادی کی تجویز پر حیران کن ردعمل کے حوالے سے وضاحت جاری کردی۔

اداکارہ نازش جہانگیر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے متعلق اپنے سابقہ ​​بیان کے بعد تمام قومی کرکٹرز کو اپنا ’’بھائی‘‘ قرار دیدیا۔

اداکارہ نے گزشتہ روز انسٹاگرام ہینڈل پر سوال جواب کا سیشن رکھا تھا جہاں بابراعظم کے مداحوں نے سوال کیا تھا کہ اگر قومی ٹیم کے کپتان آپکو شادی کی پیشکش کریں تو آپکا کیا جواب ہوگا؟ جس پر نازش جہانگیر نے معذرت کرلی تھی تاہم کرکٹر کے مداحوں نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ٹرول کیا۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کیجانب سے شادی کی پیشکش پر میری طرف سے معذرت، نازش جہانگیر

نازش جہانگیر نے اپنے انسٹاگرام کے اسٹوری پر لکھا کہ بابراعظم کے مداح ٹریگر ہوگئے ہیں اور دل کھول کر منفی پہلو اجاگر کر رہے ہیں، بابر بھائی ہم سب کے بھائی ہیں! میرا کرکٹرز سے کوئی لینا دینا نہیں، خوامخواہ میرے پیچھے پڑ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: نسیم شاہ نے اروشی سے متعلق دلچسپ بیان دیدیا

بات قابل ذکر بات یہ ہے کہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کسی بھی شخص سے شادی نہیں کریں گی، یہ اور بھی بہتر ہوگا کہ وہ پاکستان سے باہر ہو۔ میں نے اس کے بارے میں کبھی سوچا نہیں لیکن اگر آپشن دیا گیا تو میں شادی کے بعد بیرون ملک کہیں بھی سیٹل ہو جاؤں گی، چاہے وہ امریکا، دبئی، کینیڈا یا لندن کیوں نہ ہو۔

واضح رہے کہ نازش جہانگیر نے سوال و جواب کے اس سیشن کے بعد اپنا آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پبلک سے پرائیوٹ کردیا ہے۔

111111

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے