English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فواد خان کی بھارتی اداکارہ ممتاز کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

القمر

 لاہور: پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کی نامور بھارتی اداکارہ ممتاز کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

بھارتی اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران اداکار کے ساتھ لی گئی اپنی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں فنکار صوفے پر خوشگوار انداز میں باتیں کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے