English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

“جس کو میری بات بُری لگی وہ بابر اعظم کو اپنی بہن کا رشتہ دے دیں”

  کراچی:  پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے ٹرولنگ سے تنگ آتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے فینز سے اپیل کردی۔

گزشتہ دنوں نازش جہانگیر نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا تھا، اس دوران ایک مداح نے اداکارہ سے سوال کیا تھا کہ اگر کپتان بابر اعظم اُنہیں شادی کی پیشکش کریں گے تو اُن کا جواب کیا ہوگا؟

مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے نازش جہانگیر نے کہا تھا وہ بابر اعظم کی پیشکش قبول کرنے کے بجائے معذرت کرلیں گی، اداکارہ کا یہ بیان جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو بابر اعظم کے مداحوں نے اُن پر کڑی تنقید کی۔

مزید پڑھیں: نازش جہانگیر نے بابراعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں کو اپنا ’’بھائی‘‘ قرار دیدیا

اب نازش جہانگیر نے ٹرولنگ سے تنگ آکر بابر اعظم کے مداحوں کے لیے اپنے انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

نازش جہانگیر نے کہا کہ جس کو بھی میری بات بُری لگی ہے وہ بابر اعظم کو اپنی بہن کا رشتہ دے دیں لیکن براہِ کرم! میری جان چھوڑ دیں۔

na1na1

اس سے قبل نازش جہانگیر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا تھا کہ بابراعظم کے مداح ٹریگر ہوگئے ہیں اور دل کھول کر منفی پہلو اجاگر کر رہے ہیں، بابر بھائی ہم سب کے بھائی ہیں! میرا کرکٹرز سے کوئی لینا دینا نہیں، خوامخواہ میرے پیچھے پڑ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم کیجانب سے شادی کی پیشکش پر میری طرف سے معذرت، نازش جہانگیر

واضح رہے کہ نازش جہانگیر نے سوال و جواب کے اس سیشن کے بعد اپنا آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پبلک سے پرائیوٹ کردیا تھا، بعدازاں اُنہوں نے ناقدین کو جواب دینے کے لیے دوبارہ اپنا انسٹاگرام ہینڈل بپلک کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے