English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے

القمر

 لاہور: عدالت نے قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے دو ملزمان کو بری کردیا۔

قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا ہافتہ 2 ملزمان حسیم عامر اور فیضان مجید کی جانب سے کی گئی اپیلیں لاہور ہائی کورٹ نے منظور کرلیں۔

جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے اپیلوں پر فیصلہ سنایا ۔ دوران سماعت اپیل کنندگان کے وکیل عابد حسین کچھی ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ گواہوں کے بیانات میں تضاد کے باعث ملزمان کو بری کیا جائے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا یافتہ 2 ملزمان کو مقدمے سے بری کردیا۔

واضح رہےکہ دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ گنڈا سنگھ پولیس نے 2015 میں مقدمہ درج کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے