English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب

القمر

 لاہور: وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے کہا ہے کہ مرغی کی قیمت میں کمی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

اپنے بیان میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اس وقت بھی لاہور میں پشاور سے 100 روپے کم پر مرغی دستیاب ہے تاہم پرائس نیچے لائیں گے، چوزے کی ایکسپورٹ پر پابندی لگا رہے ہیں تاکہ ملک میں مرغی کی قیمتیں نیچے آئیں۔

انہوں نے کہا کہ آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 800 روپے کی کمی ہوئی ہے، یہ تاریخی اقدام ہے،

وزیر خوراک نے کہا کہ کسان زمین کا سینہ چیر کر ہمارے لیے اناج اگاتا ہے لہٰذا انکا خیال رکھیں گے، کسانوں کو ریلیف دینے کے لیے 130 ارب روپے کا کسان پیکج لا رہے ہیں۔

دوسری جانب، وزیر خوراک بلال یاسین کی قیادت میں فوڈ اتھارٹی نے اسپیشل میٹ سیفٹی ٹاسک فورس بھی لانچ کر دی، ٹاسک فورس سپلائی ہونے والے گوشت کی تفصیلی جانچ پڑتال کو یقینی بنائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے