ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاقی حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق شوگر ملز مالکان چینی برآمد کی صورت میں قیمت نہ بڑھنے کی یقین دہانی نہیں کرا سکے، حکومت نے چینی برآمد پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع وفاقی وزارت پیداوار نے کہا کہ شوگر ملز مالکان برآمد کی صورت میں چینی کی قیمت نہ بڑھنے کی یقین دہانی نہیں کرا سکے۔حکومت نے متعلقہ ایسوسی ایشن سے تحریری یقین دہانی مانگی تھی۔

برآمد کی اجازت کی سمری کی خبروں پر بازار میں چینی کی قیمت بڑھنے لگی، جونہی سمری منظور ہوئی چینی کی قیمت 25 روپے تک بڑھ سکتی ہے۔ چینی کے معاملے پر متعلقہ اداروں نے حکومت کو آگاہ کر دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں