ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں اگلے 3روز گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

  کراچی: شہر قائد میں اگلے 3 روز کے دوران موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے تاہم ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ کل (منگل) کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے۔

اگلے چند روز تک بلوچستان کی شمال مغربی ہوائیں شہر پر اثرانداز رہیں گی، صبح سے سہ پہر کے درمیان سمندری ہوائیں غیر فعال رہ سکتی ہیں۔

شہر میں نمی کا تناسب 20 سے 30 فیصد کے درمیان رہنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زائد گرمی محسوس نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ ہیٹ ویو کے اہم وجوہات میں سمندری ہوائیں مسلسل 3 روز تک منقطع، پارہ 40 ڈگری سے متجاوز اور نمی کا تناسب 65 فیصد تک بڑھنا شامل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں