ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکا کی 20 جامعات میں احتجاج جاری

واشنگٹن:غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکا کی 20 سے زائد جامعات میں 11 روز سے احتجاج جاری ہے۔

کولمبیا یونیورسٹی میں طلبا مظاہرین کے مذاکرات ناکام ہوگئے جس کے بعد انتظامیہ نے طلبا کو معطل کرنا شروع کردیا ہے۔

یونیورسٹی صدر نے اسرائیل سے منسلک سرمایہ کاری ختم کرنے کا مطالبہ مسترد کردیا۔ کیلیفورنیا یونیورسٹی میں اسرائیلی اور فلسطینی حامی مظاہرین میں تصادم ہوا جس دوران پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

آسٹن اور جارج واشنگٹن یونیورسٹی میں بھی فلسطین کے حق میں احتجاج کیا گیا۔

واضح رہے کہ احتجاج میں اب تک امریکی جامعات سے 1ہزار کے قریب مظاہرین گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں