English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آڈیو لیکس کیس، آئی بی کا بنچ پر اعتراض کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ

القمر

 اسلام آباد: انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) نے آڈیو لیکس کیس میں بنچ پر اعتراض کرنے کی متفرق درخواست واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی بی نے درخواست واپس لینے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی جس پر جسٹس بابر ستار کل سماعت کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آئی بی نے جسٹس بابر ستار کی بینچ میں موجودگی پر اعتراض عائد کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جسے اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسترد کردیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے